جسقم اور جساف ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے وائن شاپ پر مسلمانوں کو شراب فروخت کرنے کیخلاف مظاہرہ

منگل 13 جنوری 2015 18:24

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) جسقم اور جساف ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے وائن شاپ پر مسلمانوں کو شراب فروخت کرنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے ظہور ہالیپوٹو ، صوفی حامد ، گلشیر کولاچی ، جاوید ہالیپوٹو ، فہیم بھٹی ، عنایت کمبھار اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا گیا اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وائن شاپ پر مسلمانوں کو سرعام شراب فروخت کی جارہی ہے ، جوکہ غیر قانونی عمل ہے ، اس عمل کیخلاف پہلے بھی کئی بار احتجاج ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود مسلمانو ں کو شراب فروخت کرنا بند نہیں کیاگیا ہے ، انہوں نے ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لے کر وائن شاپ پر مسلمانوں کو شراب فروخت کرنا بند کروائیں ۔