تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے میونسپل ملازمین کو 8ماہ کی تنخواہ نہ ملنے کیخلاف میونسپل آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 13 جنوری 2015 18:24

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) ضلع ٹنڈومحمدخان کی تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے میونسپل ملازمین کو 8ماہ کی تنخواہ نہ ملنے کیخلاف میونسپل آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعریبازی کی گئی اس موقع پر سومار ملاح ، طاہر نظامانی، اشرف نوتکانی ،غلام حیدر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی ٹنڈوغلام حیدر میں کرپشن کی وجہ سے ہماری 8ماہ کی تنخواہیں نہیں ہورہی ہیں ، جس کے باعث ہم اورہمارے بچے فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ہمارے 486ملازمین ہر ماہ تنخواہوں سے محروم ہورہے ہیں ، لیکن منتخب نمائندوں کو ہمارے احتجاج پر دیہان دینے کی فرست ہی نہیں ہے ، انہوں نے وزیر اعلی سندھ ، گورنر سندھ ، سیکریٹری بلدیات اور اعلی حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لے کر ہمارے مسئلے کو حل کرائیں ۔