پیپلز پارٹی پنجاب23اضلاع میں ”خواتین صدور“ کو لانے کی تیاریاں،

شریک چیئرمین آصف زرداری کے طوفانی دورہ لاہور کے بعد جہانگیر بدر کو نیا ٹارگٹ مل گیا، منظور وٹو معاونت گار ہونگے

منگل 13 جنوری 2015 18:45

پیپلز پارٹی پنجاب23اضلاع میں ”خواتین صدور“ کو لانے کی تیاریاں،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے طوفانی دورہ لاہور کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ مرکزی رہنما جہانگیر بدر کو صوبائی صدر پنجاب منظور وٹو کی معاونت سے پنجاب بھر کے 23 ضلعی صدور کی جگہ پر خواتین صدور کو لانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شریک چیئرمین کی بلاول ہاوٴس لاہورمیں ضلعی صدور کے ساتھ میٹنگ ہونے کے بعد متعدد ضلعی صدور”کارکردگی رپورٹ“ پیش نہ کر سکے اور نہ ہی پارٹی کے حوالے سے دئیے گئے ٹارگٹ مکمل کر کے رپورٹ پیش کر سکے جس کے بعد مرکزی قیادت نے شریک چئیرمین کو مشورہ دیا کہ کچھ اضلاع میں خواتین کو صدور بنایا جائے ۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے جاتے ہوئے ڈاکٹرجہانگیر بدر کو اس سلسلے میں نیا ٹارگٹ دیا ہے جبکہمنظور وٹو ان کے معاونت گار ہونگے۔جو تین ہفتوں میں تنظیمی حوالے سے انتظامات مکمل کر کے شریک چیئرمین کو باقاعدہ رپورٹ پیش کریں گے۔پیپلز پارٹی کے حلقوں کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کا تین روزہ دورہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ”طوفان“ چھوڑ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :