ورلڈکپ 2015 میں کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا کے استعمال اور اہل خانہ کو ساتھ لے جانے پر پابندی

منگل 13 جنوری 2015 19:47

ورلڈکپ 2015 میں کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا کے استعمال اور اہل خانہ کو ساتھ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جنوری۔2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے اور یہ عندیہ بھی دے دیا ہے کہ کھلاڑی ورلڈکپ کے دوران اپنے اہل خانہ کو ساتھ نہیں لے جا سکتے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کھلاڑی اہلخانہ کو صرف دورہ نیوزی لینڈ تک اپنے ساتھ رکھ سکیں گے ، یاد رہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ اہلخانہ رکھنے کی اجازت نہیں ہے ۔پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا اور آخری ون ڈے 3 فروری کو کھیلے گا

متعلقہ عنوان :