ریلوے کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کی جارہی ہے، کسی مسافر ٹرین کو بند نہیں کیا جارہا ہے،خواجہ سعد رفیق

منگل 13 جنوری 2015 20:12

ریلوے کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کی جارہی ہے، کسی مسافر ٹرین کو بند نہیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کی جارہی ہے کسی مسافر ٹرین کو بند نہیں کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے تعاون سے بنائے گئے نئے انجن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسالپور کیرج ریکٹری میں چین کے تعاون سے پانچ نئے بنائے جارہے ہیں‘ پاکستان میں بنائے جانے والے انجنوں کا منصوبہ مارچ 2015 ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن مسافر ٹرینوں کے ذریعے نقصان ہورہا ہے نقصان کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مال بردار گاڑیاں چلانے سے سالانہ بارہ کروڑ کی آمد ہوگی انہوں نے کہا کہ ریولے کرایوں میں پانچ فیصد کمی کی جائے گی کرایوں میں کمی کا اعلان ان ٹرینوں پر ہوگا جن سے زیادہ سفر کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :