سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے معصوم بچے ہمارے لخت جگر ہیں، ان کی شہادتیں ہم کبھی بھی بھلا نہ سکیں گے،تنظیم اساتذہ ضلع ٹنڈومحمد خان ،

دشمن انتہائی بزدلانہ کاروائی کرکے قوم کے حوصلے پست کرنی کی ناکام کوشش کی ہے،اس قتل عام کی شدید مذمت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، مشترکہ بیان

منگل 13 جنوری 2015 20:22

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) آرمی پبلک اسکول پشاور میں کئے جانے والے سفاکانہ قتل عام کی شہید ہونے والے معصوم بچے ہمارے لخت جگر ہیں، ان کی شہادتیں ہم کبھی بھی بھلا نہ سکیں گے، دشمن انتہائی بزدلانہ کاروائی کرکے قوم کے حوصلے پست کرنی کی ناکام کوشش کی ہے،اس قتل عام کی شدید مذمت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارتنظیم اساتذہ ضلع ٹنڈومحمد خان کے رہنماؤں جعفر علی نظامانی، ڈاکٹرمحمد سلیم قریشی، عبدالوحید نظامانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ حادثہ ہمیں خوداحتسابی کی بھی دعوت دے رہا ہے کہ اتنے بڑے سانحے میں کس نے کہاں کوتاہی کی ،زندہ قومیں حادثات سے مایوس نہیں ہوتی بلکہ اس سے سبق حاصل کرتے ہوئے آئندہ ان سے بچنے کی تدابیر اختیار کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

شہید کبھی مرا نہیں کرتے وہ زندہ ہیں اور اپنے رب سے رزق پارہے ہیں ۔سانحہ پشاور کے معصوم طلباء، اساتذہ اور سیکورٹی اہلکار جو اپنے فرائض کی بجا آوری کے دوران شہید ہوئے وہ قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔پوری قوم نے اس سانحے کو شدت سے محسوس کیا ہے۔پشاور آرمی پبلک اسکول کے اساتذہ نے اپنی جانیں نچھاور کرکے اس مقدس پیشہ سے وابستہ اپنے بھائیوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کا جائزہ لیں اور اپنی طاقت دین اسلام اور طلباء کی سیرت سازی پر توجہ دیں۔

اجلاس میں سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔تنظیم اساتذہ ضلع ٹنڈومحمد خان لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ دہشتگردوں کیخلاف موٴثر اور سخت ترین اقدامات کرے۔ دریں اثناء تنظیم اساتذہ کے صوبائی رہنماء پروفیسرنصراللہ لغاری کی زیر صدارت ضلع ٹنڈومحمد خان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنطیم کے ضلعی ارکان نے شرکت کی ۔

تنظیم اساتذہ ضلع ٹنڈومحمد خان کے ضلعی عہدیداران کے سال2015ء کا انتخاب عمل میں آیا ۔ارکان نے خفیہ رائے دہی کی بنیاد پر درج ذیل عہدیداران کو منتخب کیا۔ صدر جعفر علی نظامانی، نائب صدر عبدالوحید نظامانی،سیکریٹری ڈاکٹر محمد سلیم قریشی، جوائنٹ سیکریٹری مسلم نظامانی، سیکریٹری مالیات محمد اسلم نظامانی، سیکریٹری نشرواشاعت عبیداللہ نظامانی منتخب ہوئے۔ذمہ داران نے حلف اٹھاکر کام شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :