20 جنوری کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول کے مطابق ہوگی ، چیئرمین واپڈا ،
نہروں کی بندش کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے ، وزیراعظم 2015-16ء میں لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ، حکومت بجلی 16روپے میں خرید کر 13روپے میں فروخت کررہی ہے ، اضافی رقم سبسڈی کی مد میں حکومت کو ادا کرنے کے باعث اربوں روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑھ رہا ہے ، سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے ڈیمز تعمیر کئے جائینگے ،سیلابی پانی سے نقصانات سے بچا جاسکے گا ، جمع شدہ پانی کو قابل استعمال میں لا کر بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ،ظفر محمود کی خصوصی گفتگو
منگل 13 جنوری 2015 20:38
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء ) چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کی وجہ نہروں کی سالانہ بندش ہے اور اس ماہ کی 20تاریخ تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول کے مطابق آجائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں آن لائن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیئے میں اضافہ ضرور ہوا ہے جس پر مختلف منفی خبریں جاری ہورہی ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کی وجہ نہروں کی سالانہ بندش ہے اور اس بندش کے باعث بجلی کی پیداواربھی کم ہورہی ہے آئندہ چند دنوں بعد یعنی اس ماہ کی 20تاریخ کو نہریں معمول کے مطابق چلیں گی جس کے باعث ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار بھی معمول کے مطابق آجائے گی ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.