Live Updates

پی ٹی آئی کاامریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران شاہراہوں کی بندش پر تشویش کا اظہار،

سیکیورٹی اور پروٹوکول کے نام پر شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں،شیریں مزاری

منگل 13 جنوری 2015 20:55

پی ٹی آئی کاامریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران شاہراہوں کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی دارالحکومت میں اہم شاہراہوں کی بندش پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی دارالحکومت کے نظام کو حکومت کی جانب سے درہم برہم کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اور پروٹوکول کے نام پر شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں اور بیرونی حکمرانوں کے دوروں کے دوران اہم شاہراہوں پر عوامی داخلے کی بندش جیسی قبیح روایت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ اور ان کے وفد کے اراکین کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کیلئے زمینی کی بجائے فضائی رستہ اختیار کر کے شہریوں کی مشکلات میں کمی ممکن بنائی جا سکتی تھی تاہم حکومت نے اپنے امریکی مہمانوں کی خوشنودی کی خاطر عوام کے روز مرہ کے معاملات میں رکاوٹیں کھڑی کر کے اور ان کے نقل و حرکت میں حائل ہو کر انتہائی نامعقولیت کا ثبوت دیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات