جامعہ کراچی کا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر ملکی طالبات کو ان کے وطن واپس بھیجنے پر غور

منگل 13 جنوری 2015 21:27

جامعہ کراچی کا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر ملکی طالبات کو ان کے وطن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) جامعہ کراچی میں سکیورٹی خطرات کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی طالبات کو ان کے وطن واپس بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اور انتظامیہ کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس وقت 60 کے قریب غیر ملکی طالبات زیر تعلیم ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں وطن واپس بھیجنے سے بہتر ہے کہ جامعہ کراچی کی سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنائے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ میں غیر ملکی طالبات کو بھیجنے کا فیصلہ انہیں ملنے والی مسلسل دھمکیاں ہیں۔ جبکہ حساس اداروں کی جانب سے گرلز ہاسٹل کو حساس قرار دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :