میٹرو بس منصوبہ ایک مرتبہ پھر تعطل کا شکار ہونے کا قوی امکان، دھرنوں کے بعد عوامی اہمیت کے حامل منصوبے کو بارش نے آلیا، جنوری کے وسط میں شرو ع ہونیوالا بارشوں کا سلسلہ مارچ تک جاری رہے گا،منصوبے میں توسیع ہونیوالی مقررہ تاریخ پر بھی مکمل نہ ہونے کے خدشات

منگل 13 جنوری 2015 22:16

میٹرو بس منصوبہ ایک مرتبہ پھر تعطل کا شکار ہونے کا قوی امکان، دھرنوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) میٹرو بس منصوبہ ایک مرتبہ پھر تعطل کا شکار ہونے کا قوی امکا ن، دھرنوں کے بعد عوامی اہمیت کے حامل منصوبے کو بارش نے آلیا، جنوری کے وسط میں شرو ع ہونیوالا بارشوں کا سلسلہ مارچ تک جاری رہے گا،منصوبے میں توسیع ہونیوالی مقررہ تاریخ پر بھی مکمل نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے۔ باوثوق ذرائع نے ”آن لائن “ کو بتایا کہ میٹروبس منصوبہ جسے 31جنوری 2015ء کو مکمل ہونا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنو ں کے باعث کنٹریکٹر کی جانب سے عذر پیش کیاگیا کہ یہ منصوبہ مقررہ تاریخ میں مکمل نہیں ہوسکتا جس کے باعث اس میں توسیع کرتے ہوئے اسے31مارچ تک مکمل کرنے تک کی توسیع دی گئی تھی لیکن عوامی اہمیت کا یہ منصوبہ اب حالیہ بارشوں کے باعث مقررہ تاریخ میں بھی مکمل نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ذرائع نے ”اُآن لائن “ کو بتایاکہ جنوری کے وسط میں شروع ہونیوالی بارشیں 2015ء کے پہلے ماہ میں جارہی رہیں گی جبکہ یہ سلسلہ فروری میں بھی نہیں رکے گا اور فروری میں بارشوں کے تین سلسلے وقفے وقفے سے آئینگے اسی طرح مارچ میں بھی بارشوں کے 3 سلسلے آئینگے ۔ اس سلسلے میں جب آن لائن نے میٹرو بس منصوبے پر کام کرنیوالے ایک سینئر عہدیدار سے استفسار کیا تو انہوں نے کہاکہ اگر بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے تو زیر زمین ہونیوالا کام شدید متاثر ہوگا جس کے باعث اس منصوبے میں تاخیر ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فی الوقت ہم کوشش کررہے ہیں کہ تمام کام مقررہ تاریخ تک مکمل کرلیا جائے لیکن بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تو اس میں تاخیر متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :