حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کو22 ،22 بارسزائے موت سنائی گئی،
ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر Iنے ایک مجرم کو عمر قید کی سزا بھی سنائی، پراسیکیوشن اور پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں :رانا مقبول احمد
منگل 13 جنوری 2015 22:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) ملتان کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبرI کے جج جاوید اقبال نے حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے 4مجرمان کو دفعہ 302 اور7-ATA کے تحت کل 22،22 بار موت کی سزا سنائی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور سابق آئی جی رانا مقبول احمد نے ملتان میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے ملزمان کو کیفردار تک پہنچانے پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عصمت پروین کو مبارکباد دی ہے اور انکے لیے محکمے کی جانب سے تعریفی اسناد جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چار سال قبل ملتان میں حساس ادارے کے دفتر پربم حملے میں 11 افراد جاں بحق اور 76زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کا مقدمہ ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت تھا جہاںآ ج حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں عبدالرحیم،سجاد، سلیمان اور افضل کو 22،22 مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔(جاری ہے)
اسی مقدمے کے ایک مجرم اعجاز کودفعہ302 کے تحت عمر قید اور دفعہ 324 کے تحت 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ان تمام مقدمات میں محکمہ پراسیکیوشن کی نمائندگی ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عصمت پروین نے کی۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مقبول احمد نے انصاف کی فراہمی اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے عصمت پروین کی کوششوں کو سراہا ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عصمت پروین محکمے کے دیگر افسران کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں تمام طبقات کو اپنا کرداد ادا کرنا ہو گا۔ پولیس اور پراسیکیوشن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں۔ رانا مقبول احمد نے اس موقع پر کہا کہ محکمے کے افسران نے ہائی پروفائل کیسز میں مجرمان کو سزا دلوا کر بہترین کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.