ملا فضل اللہ کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل
منگل 13 جنوری 2015 22:35
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جنوری۔2015ء) امریکا نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر ملا فضل اللہ کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایک ایگزیکٹو آرڈر (ای او) 13224 کے تحت مُلا فضل اللہ کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کوئی بھی امریکی شہری ملا فضل اللہ سے کسی قسم کا لین دین نہیں کر سکتا۔
اگر کوئی بھی امریکی شہری مُلا فضل اللہ سے رابطہ یا لین دین کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کی جائیداد اور بینک اکائونٹس منجمد کر دیے جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مُلا فضل اللہ نومبر 2013ء میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ مُلا فضل اللہ کی سربراہی میں کالعدم تحریک طالبان نے پشاور میں سکول پر حملہ کیا جس میں 148 افراد شہید ہوئے جن میں سے بڑی تعداد بچوں کی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.