بلاول کومنانے کیلئے لندن بھجوانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، امین فہیم ،

پی پی میں اچھے برے دنوں میں رہاہوں ،پارٹی سے حق مانگناحق ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 13 جنوری 2015 23:32

بلاول کومنانے کیلئے لندن بھجوانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، امین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) پیپلزپارٹی کے سینئررہنمامخدوم امین فہیم نے کہاہے کہ بلاول کومنانے کیلئے لندن بھجوانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،پی پی میں اچھے برے دنوں میں رہاہوں ،پارٹی سے حق مانگناحق ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2001ء میں پیرسوہاوہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ گیاوہاں پرویزمشرف سے اتفاقاًملاقات ہوئی ،ملاقاتیں بے نظیربھٹوسے پوچھ کرکرتاتھا،مشرف نے کہاتھاکہ بی بی اورنوازشریف کونہیں آنے دوں گا،میں نے ہمیشہ کہاکہ بی بی سے بات کرناہوگی مشرف نے کہاکہ پیپلزپارٹی الیکشن لڑے بی بی کوآنے نہیں دوں گا،پارٹی الیکشن جیتنے اوروزیراعظم بن جائیں ،پیپلزپارٹی حکومت بنالے میں نے کہاتھاکہ بی بی سے مشاورت کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے ،پارٹی کے اندربیٹھ کربات کرتے ہیں ،پیپلزپارٹی سے حق مانگناہماراحق ہے ،میڈیامیں آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،بلاول کومنوانے کیلئے لندن بھجوانے کی خبرسفیدجھوٹ ہے ،بلاول بھٹوبی بی کی برسی پرنہیں آئے ان کی کوئی مصروفیات ہونگی ،اگلی برسی پرآجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :