مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرنٹ کے فیصلے سے بہت سے کرکٹ کے شائقین سکتے میں ہیں ‘ برطانوی میڈیا

بدھ 14 جنوری 2015 11:54

مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرنٹ کے فیصلے سے بہت سے کرکٹ کے شائقین سکتے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے فیصلے سے بہت سے کرکٹ کے شائقین اب بھی سکتے میں ہیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اب بڑا سوال یہ کہ بھارتی ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اچھے وکٹ کیپر اور ایک بہترین بلے باز کے طور پر ان کی جگہ کون لے سکے گا؟ردھمان ساہا اور نمن اوجھا جیسے بعض نئے کھلاڑیوں کے نام زیر بحث ضرور ہیں تاہم ان کیلئے دھونی جیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا یا ان جیسی کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ۔

دھونی کا متبادل تلاش کرنے سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کارکردگی پر نظر ڈالنا ضروری ہے۔دھونی اپنے پانچویں ون ڈے میچ میں ہی پاکستان کے خلاف 148 رنز بنا کر راتوں رات ہیرو بن گئے تھے اور اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بھی پاکستان کے خلاف ہی بنائی تھی۔

(جاری ہے)

اتفاق سے یہ ان کا پانچواں ٹیسٹ میچ تھا اور انھوں نے اس میں بھی 148 کی ہی اننگ کھیلی تھی۔دھونی نے مجموعی طور 90 ٹیسٹ میچ میں 6 سنچریاں اور 33 نصف سنچریوں کی مدد سے 4876 رنز بنائے ۔

وکٹ کے پیچھے بھی دھونی کی کارکردگی کا اگر جائزہ لیا جائے تو اعداد و شمار انھیں بھارت کا بہترین وکٹ کیپر بتاتے ہیں مہندر سنگھ دھونی نے 90 ٹیسٹ میچوں میں 256 کیچ پکڑے اور 38 سٹمپنگ کیں اس سے پہلے سیّد کرمانی نے 88 ٹیسٹ میچوں میں 160 کیچ اور 38 سٹمپ کیے۔کرن مورے کے 49 ٹیسٹ میں 110 کیچ اور 20 سٹمپ ہیں۔ نین مونگیا کے 44 ٹیسٹ میں 99 کیچ اور 8 سٹمپ ہیں جبکہ فروخ انجنیئر کے 46 ٹیسٹ میں 66 کیچ اور 16 سٹمپ ہیں بلے بازی میں تو کوئی بھی سابق بھارتی وکٹ کیپر دھونی کے آس پاس بھی نہیں ۔

متعلقہ عنوان :