پشتو فلمیں پاکستان فلم انڈ سٹری کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں‘ صوبیہ خان

بدھ 14 جنوری 2015 13:02

پشتو فلمیں پاکستان فلم انڈ سٹری کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ..

لاہو ر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء ) پشتو فلموں کی مقبول اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ پشتو فلمیں پاکستان فلم انڈ سٹری کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ، انڈ سٹری کے زوال کے باعث سینئر فنکار نا امید ی کی زندگی گزارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صوبیہ خان نے کہا ک فلمیں نہ بننے کے باعث سٹوڈیو ویران اور فنکار بے روزگار ہوچکے ہیں اس صورتحال میں فلم انڈ سٹری کو پشتو فلموں نے ہی سہارا دیاہے جو خوش آئندبات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نئے او ر اچھوتے موضوعات پراچھی اور اصلاحی فلمیں بنائی جائیں تاکہ ہم بھی بھارتی انڈسٹری کا مقابلہ کرسکیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوبز میں نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی ،پڑھے لکھے لوگوں کو آگے آنا ہوگا ۔گنڈاسہ اور گجروں والی فلموں کا زمانہ چلاگیا جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اچھی اور معیاری فلمیں وقت کی اہم ضروررت ہے۔

متعلقہ عنوان :