Live Updates

’’سب شادیاں کرتے رہے اور بچوں کا دکھ بھول گئے‘‘ ۔۔۔۔ بچوں کے والدین کی عمران خان پر کڑی تنقید

بدھ 14 جنوری 2015 14:04

’’سب شادیاں کرتے رہے اور بچوں کا دکھ بھول گئے‘‘ ۔۔۔۔ بچوں کے والدین ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14۔جنوری 2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور انکی اہلیہ ریحام خان کو آرمی پبلک سکول کے موقع پر اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں موجود شہداء کے والدین نے ’’گو عمران گو‘‘ کے نعرے لگا نا شروع کر دیئے اور انہیں سکول کے احاطے میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر تے ہوئے انکی گاڑی کے آگے احتجاج کر نا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک شہید طالب علم کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان پر شدید تنقید کر تے ہوئے کہا کہ سانحے کے بعد چیئر مین تحریک انصاف انکا دکھ بانٹنے کی بجائے شادی کرنے میں مشغول ہوگئے تھے اور اب ایک مہینے کے بعد انہیں یہاں آنا یاد آگیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا پر بھی کڑی تنقید کر تے ہوئے کہا کہ میڈیا سانحہ پشاور کو بھول کر عمران خان کا ولیمہ دکھانے میں مشغول ہوگیا اور اسے بھی ان بچوں کا دکھ محسوس نہیں ہوا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :