سانگھڑ، 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں 2 افراد کو جھول شہر کے وسط میں فائرنگ کرکے قتل کردیا جبک

فائرنگ کے واقعہ میں تیسرا زخمی ہوگیا

بدھ 14 جنوری 2015 14:25

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں 2 افراد کو جھول شہر کے وسط میں فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں تیسرا زخمی ہوگیا‘ قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے موٹر سائیکل پر گاؤں جانے والے چچازاد بھائیوں 70 سالہ عبدالغنی اور عبدالخالق عرب خالقو کنڈافی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ موٹر سائیکل سوار تیسرا فرد 25 سالہ دلبر ولد عبدالغنی زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں سول اسپتال سانگھر منتقل کیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق قتل ہونے والے عبدالخالق کنڈانی نے 2003 میں نوجوان شعبان ولد کریم داد کنڈانی کو کاروکاری کے سبب قتل کردیا تھا‘ مقتول عبدالخالق 9 برس جیل میں رہنے کے بعد 2007 سے ضمانت پر آزاد ہوا تھا‘ مقتولین اور قاتل قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔ آخری اطلاع تک مقتولین کی لاشیں سرکاری اسپتال میں پڑی تھیں جبکہ کوئی مقدمہ آخر تک داخل نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :