مسافروں کے کو ائف اور شناختی کا رڈ کے بغیر انٹرسٹی بسوں کے ٹکٹ جا ری نہیں کیئے جا ئینگے ،کمشنر کراچی

بدھ 14 جنوری 2015 16:29

مسافروں کے کو ائف اور شناختی کا رڈ کے بغیر انٹرسٹی بسوں کے ٹکٹ جا ری ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کراچی میں حالیہ مسافر بس اور ٹینکر کے درمیان ہو نے وا لے ہو لناک ٹریفک حادثہ کے پیش نظر انٹر سٹی بسوں میں سفر کو محفوظ بنانے کے لئے مختلف فیصلے کئے ہیں۔اس سلسلہ میں کمشنر کراچی کی صد ا ر ت میں ان کے دفتر میں ایک اجلا س میں انٹر سٹی بسوں میں ہو نے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے اقدامات کا جا ئزہ لیا گیا۔

اور فیصلہ کیا گیا کہ انٹر سٹی بسوں میں کسی مسا فر کو بغیر ٹکٹ کے سفر کی اجا زت نہیں ہوگی۔ بسوں کی انتظامیہ کے لئے لا زمی ہو گا کہ وہ ہر مسا فر کو ٹکٹ جا ری کرے ۔اس کے نام اس کے شناختی کارڈ کا نمبر اور ضروری کوائف کا ریکارڈ رکھے ۔اجلاس میں ایس ایس پی ٹریفک پو لیس ڈاکٹر قمر رضوی، سیکریٹری آر ٹی اے منشاد علی، سیکریٹری پی ٹی اے، مو ٹر وے پو لیس ،سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن، سندھ ائیر کنڈیشن بس اونرز ایسو سی ایشن اور دیگر بس ما لکان کے نمائندوں نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسا فر بسوں میں ایسا سامان رکھنے کی اجا زت نہیں ہو گی۔ جس سے آگ لگ سکتی ہو یا آگ پھیلنے کا سبب بن سکتی ہو۔ ان اشیا میں کوئی آتشیں اشیا ، کیمیکل ، گیس سلنڈر شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان فیصلوں پر فوری طور پر عملدرآمد ہو گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جن بسوں میں ایمر جنسی دروازہ نہیں ہے۔ وو ایمر جنسی دروازہ لگوائیں گے۔

بس ما لکان اس فیصلہ پر تیس دن کے اندر عملدرآمد کریں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ سیکریٹری پی ٹی اے اس بات کو یقینی بنا ئے گا کہ بسیں فائرایکسٹوئنگشرsher Fire extinguiآگ بجھانے والا اکیوپمنٹ تمام بسیں دستیاب رکھیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بس ما لکان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بس ڈرائیور تھکے ہوئے نہ ہوں ان سے مقررہ اوقات سے زائد کام نہ لیا جائے ۔

اور ان کی نگرانی کی جا ئے کہ وہ ڈرائیونگ کے وقت چاک و چوبند ہوں اور محفوظ طریقہ سے بس چلانے کے لئے تیار ہوں ۔منشیات کے عادی کسی ڈرائیور کو بس چلا نے کی اجا زت نہیں ہو گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انٹر سٹی بسوں میں فولڈنگ سیٹیں استعمال کر نے والے بغیرورک پرمٹ گاڑی چلانے والی بسوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا ئے گی۔