سعودیہ ائیر لائن کے درجنوں مسافروں نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ٹرمینل پر ہنگامہ کر دیا

بدھ 14 جنوری 2015 16:42

سعودیہ ائیر لائن کے درجنوں مسافروں نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ٹرمینل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) سعودیہ ائیر لائن کے درجنوں مسافروں نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ٹرمینل پر ہنگامہ کر دیا۔ شور شرابہ اور نعرے بازی کی گئی ، ذرائع کے مطابق سعودی عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے درجنوں مسافروں کو لیکر پاکستان آنے والی فلائیٹ SV.792کو گزشتہ روز پشاور ائیر پورٹ پر راولپنڈی لینڈ کرنا تھا جو موسم کی خرابی کے باعث نہ ہو سکا ۔

پشاور کے تمام مسافروں کو جن میں مرد، خواتین، بوڑھے اور بچے شامل ہیں لیکر مذکورہ فلائٹ گزشتہ روز شام 5بجے کراچی کے جناح ٹرمینل پر اتر گئی۔

(جاری ہے)

سعودی ائیر لائن کے کسی بھی ذمہ دار نے یہ زحمت گوارہ نہ کی کہ مسافروں کا کراچی ائیر پورٹ پر حال پوچھ لیا جائے۔ انہیں سردی میں کھلے ائیر پورٹ کے لاوٴنج میں چھوڑ گئے۔ نہ ہی ان مسافروں کے ٹھہرنے کا اور نہ ہی کھانے پینے کا بندوبست ائیر لائن کی جانب سے کیا گیا ۔

تمام رات سردی میں ٹھٹھرتے مسافروں نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ صبح سویرے ہنگامہ کر دیا ۔ نعرے بازی اور شور شرابہ سن کر ائیر پورٹ سیکورٹی فورس اور سول ایسی ایشن حکام پہنچ گئے، 15گھنٹے گزرجانے کے بعد سعودی ائیر لائن صرف اتنا بتایا کہ تمام مسافر اب بھی کراچی ائیر پورٹ پر موجود ہیں۔ وہ اب تک پشاور نہیں جا سکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :