میونسپل انتظامیہ کی نااہلی ،ٹنڈومحمدخان کے سومرا محلے میں دو دن سے نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا

بدھ 14 جنوری 2015 16:56

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ٹنڈومحمدخان کے سومرا محلے میں دو دن سے نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہے ، جس کے باعث اسکولوں کو جانے والے بچے اور علاقے کے لوگوں کو آمد ورفت کے سلسلے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، گندے پانی کے باعث علاقوں میں مچھروں کی افزائش میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور گندگی کے باعث تعفن پھیل رہا ہے ،رہائشیوں نے میونسپل انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ علاقے کا گندہ پانی جلد از جلد صاف کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :