فاٹا سے تعلق رکھنے والے11 ارکان قومی اسمبلی کا حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ،

ایم این اے بسم اللہ خان کی سربراہی میں وفد کی خورشید شاہ سے ملاقات ، گورنر خیبر پختونخواہ ہمیں نظر انداز اور ہمارے مسائل حل نہیں کئے جارہے، ناراض ارکان

بدھ 14 جنوری 2015 20:31

فاٹا سے تعلق رکھنے والے11 ارکان قومی اسمبلی کا حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ،

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء ) فاٹا سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے11 ارکان وفاقی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز فاٹا سے تعلق رکھنے والے ایم این اے بسم اللہ خان کی سربراہی میں وفد نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی اور استعفے ان کے حوالے کر دیئے ۔

(جاری ہے)

اور اپوزیشن بنچوں میں بیٹھنے کے لئے خورشید کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق وفد نے بتایا کہ گورنر خیبر پختونخواہ ہمیں مسلسل نظر انداز کررہے ہیں اور ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اس ہم نے فیصلہ کیا ہے ہم وفاقی حکومت سے علیحدگی اور اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے