سعودی عرب غیر ملکیوں کے خاندانوں کیلئے آن لائن وزٹ ویزا حاصل کرنے کی سہولت متعارف کروانے کی تیاری میں

بدھ 14 جنوری 2015 20:39

سعودی عرب غیر ملکیوں کے خاندانوں کیلئے آن لائن وزٹ ویزا حاصل کرنے کی ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جنوری۔2015ء) عرب میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ داخلہ عنقریب سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے خاندانوں کیلئے آن لائن وزٹ ویزا حاصل کرنے کی سہولت متعارف کروانے والا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر ملکیوں کے لئے قائم دفاتر میں رش کم کرنا اور وقت کی بچت ہے۔مزید یہ کہ غیر ملکیوں کو اپنے رشتہ داروں کیلئے وزٹ ویزا حاصل کرنے کیلئے مختلف قسم کے کاغذات بھی درخواست کے سات جمع نہیں کرانا پڑیں گے۔

کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ متعارف کروایا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد مکمل طور پر اس نظام کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ غیر ملکیوں پر یہ لازم ہوگا کہ وہ درخواست میں اپنے کوائف بالکل درست داخل کریں اور پاسپورٹ پر نام درخواست اور دیگر کاغذات میں درج نام میں ذرا سا بھی فرق نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو اپنے رشتہ داروں (جن کے لئے وہ ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں) کی مکمل ذمہ دری بھی اٹھانا ہوگی، ان کی انشورنس اور رہائش کا بندوبست کرنا ہوگا۔ مزید یہ کہ دورے کی وجوہ بھی واضح طور پر بیان کرنا ہوگی۔ وزٹ ویزا پر آنے والوں کو حج یا عمرہ کی اجازت نہ ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :