بھارتی سپریم کورٹ نے سلمان خان کی سزا بحال کردی

بدھ 14 جنوری 2015 20:50

بھارتی سپریم کورٹ نے سلمان خان کی سزا بحال کردی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) بھارتی سپریم کورٹ نے کالے ہرن کے شکار کیس میں اداکار سلمان خان کی پانچ سالہ سزائے قید بحال کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ عدالت نے راجستھان ہائیکورٹ کی سزا کیخلاف حکم امتناعی معطل کرتے ہوئے سلمان خان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد اور ان کی سزائے قید بحال کردی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے راجستھان ہائیکورٹ کو حکم دیا کہ وہ کالا ہرن کیس کی دوبارہ سماعتت کرے تاہم اگر سلمان خان ملک سے باہر جانا چاہیں تو وہ ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ کالا ہرن کیس میں سلمان خان نے 2007ء میں راجستھان ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لیا تھا۔ انہیں دو مختلف کیسوں میں ایک سال اور پانچ سال سزائے قید سنائی گئی تھی اور وہ ضمانت پر تھے

متعلقہ عنوان :