Live Updates

جے یو آئی ف کا عمران خان سمیت قومی اسمبلی سے غیرحاضر اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے تحریک لانے کا ،فیصلہ،

جے یو آئی نے تحریک پیش کرنے کی ذمہ داری نعیمہ کشور کو سونپ دی

بدھ 14 جنوری 2015 22:43

جے یو آئی ف کا عمران خان سمیت قومی اسمبلی سے غیرحاضر اراکین کو ڈی سیٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء ) جے یو آئی ف نے عمران خان سمیت قومی اسمبلی سے غیرحاضر تحریک انصاف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تحریک انصاف کے دس ارکان کی چالیس دن سے غیر حاضری قومی اسمبلی میں ظاہر کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جے یو آئی نے تحریک پیش کرنے کی ذمہ داری نعیمہ کشور کو سونپ دی ہے۔

(جاری ہے)

نعیمہ شکور نے نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان کی چالیس دن غیر حاضری ڈکلیئر ہونے پر جے یو آئی تحریک پیش کریگی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں تحریک انصاف کے تمام ارکان کی چالیس دن کی غیرحاضری مکمل ہو جائے گی۔ جے یو آئی تحریک انصاف کے غیر حاضر ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات