سکھر،ضلعی انتظامیہ کا انسداد تجاوازت آپریشن

اینٹی انکروچمنٹ فورس نے جناح میونسپل اسٹیڈیم کے اطراف قائم تجاوزات ہٹو ا دیں

بدھ 14 جنوری 2015 23:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوازت آپریشن ، اینٹی انکروچمنٹ فورس نے محمد بن قاسم پارک ، مینارہ روڈ سمیت جناح میونسپل اسٹیڈیم کے اطراف میں قائم تجاوزات ہٹو ا دیں، عملہ کے جاتے ہیں تجاوزات دوبارہ قائم ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرسکھرڈاکٹروحید اصغر بھٹی کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ فورس کے عملے نے انکروچمنٹ آفیسر سکندر چنہ، انسپکٹر عدنان میمن و دیگر کی قیادت میں محمد بن قاسم پارک ، مینارو روڈ سمیت جناح میونسپل اسٹیڈیم چوک پر انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے ٹریفک میں خلل ڈالنے والی ریڑھیاں ، پڑیاں و دیگر دکانوں کے باہر رکھا ہوا سامان ہٹوا کرمتعلقہ مقامات کو کشادہ کر دیا جس کے بعد ٹریفککی روانی سمیت شہریوں کو فٹ پاتھوں پر آنے جانے میں بہتری آگئی ہے تاہم اینٹی انکروچمنٹ عملے کے جانے کے بعد دوکانداروں نے دوبارہ پھر تجاوزات قائم کردیں ،شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے آپریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے شہر میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے موئثر پالیسی بنائے جائے تاکہ شہریوں کو درپیش ٹریفک جام کے مسائل سے نجات مل سکے ۔