ملکی مارکیٹوں میں سونا سستا ،فی تولہ قیمت 47 ہزار 400 روپے، دس گرام کی قیمت 40 ہزار 628 روپے ہوگئی

بدھ 14 جنوری 2015 23:21

ملکی مارکیٹوں میں سونا سستا ،فی تولہ قیمت 47 ہزار 400 روپے، دس گرام کی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ بدھ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں 12 ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 1228 ڈالر پر آگئی جس سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت گھٹ گئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47 ہزار 600 روپے سے کم ہوکر 47 ہزار 400 روپے پر آگئی اسی طرح 172 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 40 ہزار 628 روپے ہوگئی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی سے 700 روپے سے گھٹ کر 690 روپے پر آگئی ۔