شوال میں ڈرون حملہ ، چھ افراد جاں بحق

جمعرات 15 جنوری 2015 11:09

شوال میں ڈرون حملہ ، چھ افراد جاں بحق

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں کم ازکم چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون طیارے نے فجر کی نماز سے قبل تحصیل رزمک کی وادی شوال میں رہائشی آباد ی کو نشانہ بنایاجہاں چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ مقامی ذرائع نے بتایاکہ حملے کے بعد بھی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :