برازیل کے رونالڈوکی میدان میں واپسی کیلئے تیاری شروع ہوگئی

جمعرات 15 جنوری 2015 11:47

برازیل کے رونالڈوکی میدان میں واپسی کیلئے تیاری شروع ہوگئی

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء)برازیل کے سابق اسٹار فٹ بالر رونالڈوکی میدان میں واپسی کیلئے تیاری شروع ہوگئی فلوریڈا میں ایک پریس بریفنگ کے دوران شہرہ آفاق فٹ بالر رونالڈو نے کہاکہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ دوبارہ فٹ ہوجائیں تاکہ کلب کی جانب سے کھیل سکیں۔

(جاری ہے)

رونالڈو کا کہنا تھا کہ فٹ بال کھیلنے کیلئے بہترین فارم اور فٹنس درکار ہوتی ہے اور میں چیلنج کے طور پر ایسا کرنے کی کوشش کروں گا اور ہوسکتا ہے کہ میں دوبارہ کھیل کا آغاز فلوریڈا سی کروں۔ اس سے نہ صرف کلب کو فائدہ ہوگا بلکہ شمالی امریکا میں فٹ بال کو مزید فروغ ملے گا-