لاہور،راج گڑھ میں گرلز سکول کو دھمکی آمیز خط موصول،طلبہ اور والدین میں خوف و ہراس،

پولیس کی بھاری نفری طلب،علاقے میں سرچ آپریشن شروع پنجاب حکومت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ایسے واقعات سے ہم گھبرانے والے نہیں،دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ہرممکن وسائل استعمال کریں گے،وزیر خوراک بلال یاسین

جمعرات 15 جنوری 2015 13:21

لاہور،راج گڑھ میں گرلز سکول کو دھمکی آمیز خط موصول،طلبہ اور والدین ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء ) لاہور کے علاقے راج گڑھ میں گرلز سکول کو دھمکی آمیز خط موصول۔والدین میں خوف و ہراس ۔بچوں کو سکول جانے سے روک دیا۔پنجاب حکومت نے نوٹس لیتی ہوئے تحقیقات شروع کر دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز نامعلوم افراد نے سکول کے باہر بیرئیر پردھمکی آمیز خط چسپاں کر دیا جس کی وجہ سے صبح آنے والے طلبہ میں شدید خوف و ہرا س پھیل گیا ۔

اور والدین اپنے بچوں کو لیکر گھر چلے گئے ۔دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد سکول انتظامیہ نے فوری طور پر سکیورٹی اہلکاروں کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری سکول پہنچ گئے اور راج گڑھ کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔آخری اطلاع آنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

(جاری ہے)

وزیر خوراک بلال یاسین نے سکول کا دورہ کیا اور بچوں کی حواصلہ افزائی کی ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے ہم گھبرانے والے نہیں ۔پنجاب حکومت دہشت گرد ی کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل استعمال کررہی ہے ۔دھمکی آمیز خط کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں اس ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔اس موقع پر بچوں کے والدین نے سکول کے باہر شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسی خوف وہراس کی فضاء کو ختم کیا جائے ۔ایسے واقعات میں ہم اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج سکتے

متعلقہ عنوان :