ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور بھارت سٹے بازوں کے لیے چہیتی ٹیمیں بن گئی،

میچ فکسرز کے میزبان ممالک کا رخ کرنے کا خطرہ کھلاڑیوں کو حسینوں سے دور رہنے کی ہدایت

جمعرات 15 جنوری 2015 13:25

ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور بھارت سٹے بازوں کے لیے چہیتی ٹیمیں بن گئی،

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء ) ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور بھارت سٹے بازوں کے لیے چہیتی ٹیمیں بن گئی ہیں 14 فروری سے شروع ہونے والے شوپیس ایونٹ کیلیے سیکیورٹی میں اضافہ کر دیاگیا، میچ فکسرز کے میزبان ممالک کا رخ کرنے کا خطرہ ظاہر کردیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو حسینوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 11ویں ورلڈ کپ میں اب ایک ماہ سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے اور تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔

بکیز میزبان آسٹریلیا ا اور دفاعی چیمپئن بھارت کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں،البتہ باقی آدھا درجن میں سے بھی کوئی ٹیم میلبورن کرکٹ گراوٴنڈ پر 29 مارچ کو کھیلے جانے والے فائنل میں ٹرافی اپنے ہاتھوں میں اٹھا سکتی ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں میگا ایونٹ کی چیف ایگزیکٹیو تھریسے والش نے کہاکہ جب تک کوئی واقعہ نہ ہو ہم اس کے خلاف منصوبہ بندی نہیں کرسکتے لیکن گذشتہ دنوں جوکچھ سڈنی میں ہوا اس کے پیش نظر انتظامات کا دوبارہ جائزہ لیا ہے۔

ادھر میچ فکسنگ کا خطرہ بھی بدستور سر پر منڈلا رہا ہے، خاص طور پر کھلاڑیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ فکسرز انھیں حسیناوٴں کی مدد سے اپنے جال میں الجھا سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ہیتھ ملز نے کہاکہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ میچ فکسنگ گروپس اس ٹورنامنٹ کے دوران میزبان ممالک کا رخ کریں گے،ہمیں ان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :