صوابی،چھوٹا لاہور بازار میں گرلز سکول پر دہشت گردوں کاحملہ

جمعرات 15 جنوری 2015 15:59

صوابی،چھوٹا لاہور بازار میں گرلز سکول پر دہشت گردوں کاحملہ

صوابی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء ) صوابی میں گرلز پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ،سکول گارڈ کی جوابی فائرنگ ،حملہ آور فرار ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور بازار میں گرلز سکول پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا ۔سکول گارڈ اور حملہ آور کے درمیان آدھے گھنٹے تک طویل فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔سکول انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی ۔پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور پورے علاقے میں سرچ آپریشن جاری کر دیا ۔آخری اطلاع تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہرا س پھیل گیا اور طلبہ خوف و ہراس کی فضا میں سکول چھوڑ کر گھروں کو چلے گئے۔طلبہ کے والدین نے اس واقعہ کے خلاف انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا

متعلقہ عنوان :