فرانس میں توہین رسالت ﷺکے بعد مسلم حکمرانوں کا معذرت خواہانہ رویہ شرمناک ہے، سکندرشاہ

جمعرات 15 جنوری 2015 16:26

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ فرانس میں توہین رسالت ﷺکے بعد مسلم حکمرانوں کا معذرت خواہانہ رویہ شرمناک ہے پیرس میں ہونے والے واقعہ کی مذمتیں کی گئی لیکن اصل اسباب کی جانب کسی نے توجہ نہیں دی توہین رسالت ﷺ دنیا کا سب سے بڑا جرم ہے جو لوگ توہین رسالت پر ملعون میگزین اور ایڈیٹر کی مذمت نہیں کر رہے وہ دہ دنیا کے سب سے بڑے انتہا پسند ہیں دہشت گردی کے اسباب ختم کئے بغیر دہشت گردی ختم کرنے کے پلان کامیاب نہیں ہوسکتے توہین رسالت ﷺ سے زمین و آسمان ہل جاتے ہیں توہین رسالت ﷺ جاری رہی تو دنیا زیادہ غیر محفوظ ہو جائے گی یورپ اور امریکا کے سامنے سربسجود ہونے والے اللہ کی بارگاہ میں کیسے پیش ہوں گے کل 16 جنوری کو جمعتہ المبارک کے موقع پر تمام ائماء مساجد سیرت النبی ﷺ کے ساتھ تو ہین رسالت ﷺ کے خلاف بھی بیانات کریں گے جمعہ 23جنوری کو توہین رسالت ﷺ کے خلاف میرواہ روڑ سے لیاقت گیٹ تک تاریخ ساز تحفظ ناموس رسالت ﷺ و استحکام پاکستان ریلی نکالی جائے گی جس میں ضلع بھر کے غیور عوام شرکت کر کے فرانس کے میگزین کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔


چ

متعلقہ عنوان :