امام بارگاہ شاہ نجف خودکش حملہ کیس،چار ملزمان کی سزائے موت کالعدم ، رہائی کا حکم دیدیا گیا

جمعرات 15 جنوری 2015 17:01

امام بارگاہ شاہ نجف خودکش حملہ کیس،چار ملزمان کی سزائے موت کالعدم ، ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے امام بارگاہ شاہ نجف خودکش حملہ کیس کے چار ملزموں کی سزائے موت کالعدم قراد دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیدیاجبکہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صرف شک کی بنیاد پر کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ چاروں ملزموں کا واقعے میں مخصوص کردار نہیں بتایا گیا جس شہادت پر انہیں سزا ملی اسی شہادت پر مقدمے کے دیگر پانچ ملزموں کو بری کیا گیا۔ راولپنڈی بینچ نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فضل امین ، طاہر عرف کمانڈو ، حافظ نصیر اور حبیب اللہ کی رہائی کا حکم دے دیا۔