این اے 122 میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہوا،نتائج پر اثر پڑے تو بد انتظامی بھی دھاندلی ہے: الیکشن کمیشن

جمعرات 15 جنوری 2015 18:45

این اے 122 میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہوا،نتائج پر اثر پڑے تو بد انتظامی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جنوری۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ این اے 122 میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے ووٹوں کی گنتی نہیں کی مگر یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ انتخابی عمل کے دوران بد انتظامی ضرور ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ تو انتخابی ٹربیونل ہی کرے گا لیکن اگر نتائج پر اثر پڑے تو اس بد انتظامی کو دھاندلی کا ہی نام دیا جاتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 30ہزار بیلٹ پیپرز کی کاؤنٹر فائلزموجود نہ ہونا ایک بڑی بد انتظامی ہے تاہم اس حلقے میں صرف آٹھ ہزار ووٹوں کافرق تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں غفلت سے کام لیا اور ٹربیونل ان کو سزا دینے کا حق رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :