قومی اسمبلی ، جمشید دستی کی توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف تقریر نے ماحول تبدیل کردیا

جمعرات 15 جنوری 2015 18:53

قومی اسمبلی ، جمشید دستی کی توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف تقریر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں آزاد ممبر اسمبلی جمشید دستی کی فرانس اور آسٹریلیا میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف تقریر نے ایوان کا ماحول تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جمشید دستی نے کارٹون کی اشاعت کے خلاف دھواں دار تقریر کی جس کے بعد حکومت نے اتفاق رائے سے قرارداد منظور کرائی۔قبل ازیں جمشید دستی نے اپنی تقریر میں وزیراعظم سمیت حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا،جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر اصولی موقف لینا چاہئے۔۔