جان کیری کی واپسی، اگلے ہی روز ڈرون حملہ ہوگیا،7ہلاک

جمعرات 15 جنوری 2015 18:53

جان کیری کی واپسی، اگلے ہی روز ڈرون حملہ ہوگیا،7ہلاک

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کے اگلے روز ہی پاک افغان سرحد کے قریب امریکہ کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا،جس میں 7افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون کے ذریعے وچہ درہ کے مقام پر دو میزائل داغے گئے جس میں 7افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حملے کے مقام پر دہشتگردوں کی موجودگی کے حوالے سے امریکہ کے پاس ٹھوس اطلاعات موجود تھیں جبکہ حملہ سے قبل حکومت پاکستان کو بھی باقاعدہ آگاہ کیا گیا تھا جبکہ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔یاد رہے کہ جان کیری کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان میں ڈرون حملوں کو روکنے یا ختم کرنے کے حوالے سے امریکہ سے کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا بلکہ طے ہوا تھا کہ دونوں ممالک کی انٹیلی جنس معلومات کے بعد دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی

متعلقہ عنوان :