فرانسیسی میگزین پرحملہ حکومتی ایجنسیوں کی کارروائی ہے،ران پال

جمعرات 15 جنوری 2015 19:24

فرانسیسی میگزین پرحملہ حکومتی ایجنسیوں کی کارروائی ہے،ران پال

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء)سابق امریکی رکن کانگریس اورسابق صدارتی امیدوار ران پال نے فرانسیسی میگزین پرحملے کو فرانسیسی حکومتی ایجنسیوں کی کارروائی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حملہ آور منظم تھے مارے گئے مشتبہ افراد غیرتربیت یافتہ تھے۔ سابق صدارتی امیدواراوررکن کانگریس ران پال نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ میگزین پرحملہ نائن الیون کی طرح حکومت کی جانب سے کرایا گیا۔

یہ ایک خفیہ آپریشن تھا اور تاثریہ دیاگیا کہ یہ کارروائی کسی اور ملک کی تنظیم کی ایما پرکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

رانپال کے مطابق حملہ آوروں نے جس طرح منظم کارروائی کی وہ اعلیٰ تربیت یافتہ اسپیشل فورسزکرتی ہیں بعد میں مارے گئے دو مشتبہ افراد غیرپیشہ ور اور غیرتربیت یافتہ تھے۔ اس سے معلوم ہوتاہے کہ حملہ آور اورمارے جانے والے لوگ مختلف تھے۔ سابق صدارتی امیدوار نے کہاکہ پیرس حملے نے نائن الیون کی یاد تازہ کردی جب ٹوئن ٹاورز پرحملے میں سب تباہ ہوگیا اورحکومت نے ملبے کے ڈھیرسے ہائی جیکرز کے صحیح سلامت پاسپورٹ ملنے کادعویٰ کیا فرانسیسی حکومت نے بھی حملے کے بعد چھینی گئی کارسے ایک شناختی کارڈ ملنے کا دعویٰ کیاحملہ آوروں کی یہ غلطیاں ان کے پیشہ ور منظم حملوں سے مطابقت نہیں رکھتیں۔