سکھر، آل سندھ الحاج غوث بخش خان مہر ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ،

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہریار خان مہر نے بال کو ہٹ لگا کر افتتاح کیا

جمعرات 15 جنوری 2015 23:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) آل سندھ الحاج غوث بخش خان مہر ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ جناح میونسپل اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا ، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہریار خان مہر نے بال کو ہٹ لگا کر افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب میں ایم ڈی نساسک عبدالمجید پٹھان سمیت اسپورٹس سے وابستہ افراد سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق کامیاب کرکٹ کلب پرانہ سکھر کے زیر اہتمام جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں آل سندھ الحاج غوث بخش خان مہر ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ جناح میونسپل اسٹیڈیم میں شروع ہو گیاہے ٹورنامنٹ کا افتتاح سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہر یار خان ، ایم ڈی نساسک عبدالمجید پٹھان ،شہر ی اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد و دیگر نے کیا اس موقع پر آرگنائیز ر ٹورنامنٹ جاوید علی مہر، کاشف علی پھلپوٹو ، فضل اللہ بھٹو ، عبدالسمیع میرانی ، عابد علی مہر سمیت کرکٹ کی دنیا سے وابستہ افراد اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے موجود تھی افتتاح کے موقع پر سندھ اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف شہر یار خان مہر کا کہنا تھا کہ کھیل جسمانی نشو نما کیلئے بہت ضروری ہے سکھر سمیت اندرون سندھ نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر ان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور رہنمائی کیلئے بہتر مواقع فراہم کئے جائے تو وہ دن دور نہیں جب سکھر سمیت سندھ کے نوجوان کھلاڑی پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :