مجھے تیسرے نمبر یا اس کے اوپر کھلایا جائے تو میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا،یونس خان،

ن ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں جب تک فٹ ہوا کھیلتا رہوں گا، مصباح الحق تجربہ کار کپتان ہیں اور ٹیم کو بہت اچھے انداز میں ساتھ لے کر چل رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 جنوری 2015 23:29

مجھے تیسرے نمبر یا اس کے اوپر کھلایا جائے تو میں بہترین کارکردگی کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے تیسرے نمبر یا اس کے اوپر کھلایا جائے تو میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، ورلڈ کپ کے لئے بطور بیٹسمین مجھ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں جب تک فٹ ہوا کھیلتا رہوں گا، مصباح الحق تجربہ کار کپتان ہیں اور ٹیم کو بہت اچھے انداز میں ساتھ لے کر چل رہے ہیں، بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے کی خواہش ہے، انہوں نے یہ بات گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہو گی اگر مجھے تیسرے نمبر پر یا اس سے اوپر کھیلنے کو بھیجا جائے ، انہوں نے ریٹائرمنٹ لینے کے سوال پر کہا کہ میرا ابھی ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں میں جب تک فٹ ہوں کھیلوں گا، مصباح الحق کی کپتان پر یونس خان نے کہا کہ وہ بہت صلاحیتوں کے مالک کھلاڑی اور تجربہ کار کپتان ہیں اور ٹیم کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، جہاں تک ان کے ریٹائرمنٹ لینے کا معاملہ ہے تو ان کو اس فیصلے پر بہت عزت ملی ہے جتنی ان کی وجہ سے پاکستان کو ملی، مصباح الحق نے گزشتہ پانچ برسوں میں بطور کپتان جتنا ٹیم کو مضبوط کیا وہ قابل ستائش ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی کی ریٹائرمنٹ پر اس کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے، ورلڈ کپ میں جیت کے سوال پر یونس خان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے جیتنے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی، جتنے چانس آسٹریلیا کے پاس ہیں اتنے ہی پاکستان کے پاس ہیں، اگر ہم سب مل کر کھیلیں تو ہماری جیت کے امکانات روشن ہیں۔

متعلقہ عنوان :