رکی پونٹنگ اور سچن ٹنڈولکر ورلڈ کپ کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز

جمعہ 16 جنوری 2015 11:56

رکی پونٹنگ اور سچن ٹنڈولکر ورلڈ کپ کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16۔جنوری 2015ء ) رکی پونٹنگ اور سچن ٹنڈولکر ورلڈ کپ 2015ء میں تو شرکت نہیں کر یں گے تاہم 2011ء کے ورلڈ کپ میں یہ دونوں عظیم بلے باز اپنی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کے لیے ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے ۔سابق آسٹریلوی کپتان رکی تھامس پونٹنگ کو 3ورلڈ کپ (2007ء،2003ء ،1999ء ) جیتنے والی ٹیم کا رکن ہونے کا اعزاز حاصل ہے جن میں سے دو ورلڈ کپس(2007ء،2003ء) میں کپتانی انہی کے ہاتھ میں تھی ۔

(جاری ہے)

2011ء کا ورلڈ کپ لیجنڈری بلے باز کا آخری ورلڈکپ تھا جس کے 7میچوں میں رکی پونٹگ نے 34.33کی اوسط نے 206رنز بنائے جس میں 1سنچری بھی شامل تھی ۔ عالمی مقابلو ں میں انکی یادگا ر پرفارمنس 2003ء ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف 121گیندوں پر 140رنز کی شاندار اننگز تھی ،پونٹنگ کو 1743رنز کے ساتھ ٹنڈولکر کے بعد زیادہ ورلڈ کپ رنز بنانیکا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ لٹل ماسٹر سچن رمیش ٹنڈولکر کو ورلڈ کپ مقابلوں میں 56.95کی اوسط سے 2278رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے ۔