سلمیٰ ہائیک کی ایکشن فلم ”ایورلی“ 23جنوری کو ریلیز ہو گی

جمعہ 16 جنوری 2015 12:16

سلمیٰ ہائیک کی ایکشن فلم ”ایورلی“ 23جنوری کو ریلیز ہو گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) ہالی ووڈ اسٹار سلمیٰ ہائیک کے ایکشن سے بھرپور فلم ”ایورلی “23جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔کہانی میں سلمیٰ ہائیک کے سابق بوائے فرینڈ نے انہیں تہہ خانے میں قید کر رکھا ہے اور ان کی زندگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایک ایک کر کے کرائے کے قاتل بھیج رہا ہے جن سے یہ نڈر خاتون لڑ رہی ہے۔ حوصلے اس کے کمزور نہیں پڑے۔ لیکن بے رحم انسان اس کی زندگی کا چراغ گل کرنے پر اڑا ہے۔فلم میں سلمیٰ ہائیک ایکشن میں ہوں گی جو گولیاں برساتی، مقابلہ کرتی نظر آرہی ہیں۔ ایورلی کا کلائمکس شاندار ہوگا کیونکہ اس ڈرامے سے پردہ اٹھے گا کہ آخر کون ہے ان کے خون کا پیاسا۔ فلم 23 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :