خیرپور ، گرفتار ملزم دہشت گردی کی عدالت میں پیش‘ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 16 جنوری 2015 13:19

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) خیرپور سے گرفتار ملزم دہشت گردی کی عدالت میں پیش‘ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے‘ گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

کنب تھانے کی پولیس نے گزشتہ روز ملزم علی اکبر شر کو ہیند گرنیڈ‘ بندوق اور کارتوس سمیت گرفتار کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو 14 روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ دوسری جانب اسی تھانے کی پولیس نے گزشتہ روز جسکانی پائپ لائن کے مقام سے 10 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث ملزم ندیم گوپانگ کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کو تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :