قومی کرکٹ ٹیم کے نو کھلاڑی آرمی پبلک سکول کا دورہ کریں گے

جمعہ 16 جنوری 2015 17:06

قومی کرکٹ ٹیم کے نو کھلاڑی آرمی پبلک سکول کا دورہ کریں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نو کھلاڑی کل آرمی پبلک سکول کا دورہ کریں گے۔ اور شہید بچوں کے والدین سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول کے دورے کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ شہید بچوں کے والدین سے ملاقات کر کے تعزیت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے یونس خان سمیت متعدد کھلاڑی آرمی پبلک سکول کو دورہ کر چکے ہیں۔