پشاور،شادی کی غرض سے اغواء ہونے والی جوان العمر مغویہ کو با حفاظت بازیاب

جمعہ 16 جنوری 2015 19:49

پشاور،شادی کی غرض سے اغواء ہونے والی جوان العمر مغویہ کو با حفاظت بازیاب

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16جنوری۔2015ء) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے شادی کی غرض سے اغواء ہونے والی جوان العمر مغویہ کو با حفاظت بازیاب کرکے ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 2 عدد موبائل سیٹ اور سم برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق مدعی آمین اللہ عرف اشنا ولدشاہ ولی خان سکنہ افغانستان حال محلہ شاہ معصوم نے مورخہ08جنوری2015کو تھانہ کوتوالی میں رپورٹ درج کی کہ میری جوان بھتیجی زرقا بعمر15سال اور چھوٹی بیٹھی ثناء بعمر 5سال جو کہ گھر سے نکل کر درزی کے لئے کپڑے لے جا رہی تھی کہ راستے سے نا معلوم اغواکاروں اغواء کرکے لے گئے وقوعہ کے دو تین دن بعد ثناء بعمر 5 سال کو نامعلوم مقام پر چھوڑ دیا جبکہ مسماة زرقا عمر 15 سال کی کچھ اتہ پتہ نہ تھا ۔

(جاری ہے)

سی سی پی اواعجاز احمد خان نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر میاں سعید کی نگرانی میں SPسٹی ڈاکٹر مصطفی تنویر کی زیر قیادتDSP سٹی ٹوصاحبزادہ سجاد ،SHOکوتوالی نور حیدر خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر اپنی کاروائیوں کا دائرہ وسیع کرکے خزانہ کے حدود میں چھاپہ زنی کے دوران مغویہ مسماة زرقا کو باحفاظت بازیاب کرکے ایک اغواء کار قیصر خان ولد ناصر خان سکنہ آخون آباد نمبر 5پھندو روڈ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے دو عدد موبائل سیٹ اور موبائل سم برآمد کرلی

متعلقہ عنوان :