کوئی دہشتگرد پسندیدہ نہیں، امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے:جنرل راحیل شریف

جمعہ 16 جنوری 2015 21:04

کوئی دہشتگرد پسندیدہ نہیں، امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے:جنرل ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شدت پسندی کیخلاف بلا امتیازجنگ جاری ہے لیکن خطے میں دیر پا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں انٹرنیشنل انسٹیٹوٹ آف سٹریٹیجک اسٹیڈیز میں خطاب کرتے ہو ئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دنیا کو ہمارے حالات سمجھنے کی ضرورت ہے،پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اپنے مفادات کا مکمل تحفظ کرنا چاہتے ہیں،کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن نہیں ہو سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان جامع منصوبہ ہے جس سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔ضرب عضب کے بارے میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے ،دہشتگردوں کے درمیان کو ئی امتیاز نہیں کررہے،کوئی دہشتگرد ہمارا پسندیدہ نہیں ہے۔انہوں نے برطانیہ سے آئی ڈی پیز کی مالی مدد کرنے کی بھی اپیل کی۔