اسلام امن ومحبت کا گہوارہ ہے، شدت پسندی اور دہشت گردی سے اسلا م کا کوئی تعلق نہیں، سابق کرکٹر محمد یوسف

جمعہ 16 جنوری 2015 21:37

اسلام امن ومحبت کا گہوارہ ہے، شدت پسندی اور دہشت گردی سے اسلا م کا کوئی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلام امن ومحبت کا گہوارہ ہے ۔ شدت پسندی اور دہشت گردی سے اسلا م کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جمعہ کوکراچی میں تبلیغی جماعت کی جانب سے بلال مسجد بلدیہ ٹاؤن میں سہ روزہ دورے پر آئے ہوئے سابق کرکٹر محمد یوسف نے ایک ملاقات میں بتایا ہے کہ شدت پسندی اور دہشت گردی سے اسلا م کا کوئی تعلق نہیں ہے اسلام بھائی چارہ اور امن کا درس دیتاہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے حضور نبی کریم ﷺ آپ کے حسن اخلاق اور سیرت طیبہ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔مجھے اسلام کی طرف رجوع کی دعوت سب سے پہلے پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید انور نے دی میری دینی تعلیم و تربیت مولانا فہیم کی رفاقت میں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ کے قرآن پاک،احادیث مبارکہ، تفاسیراور دینی کتب میں مکمل اسلامی ضا بطہ حیات موجود ہے۔

تبلیغی جماعت کوئی جماعت نہیں ہے ہم سب اس سے وابستہ ہیں بحیثیت مسلمان ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اسلام کا پرچار کریں۔ اسلام تاحیات سیکھنے اور سکھانے کا دین ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا جو انتخاب کیا گیا ہے پاکستان کا موجودہ سلیکشن بورڈ بہتر سمجھتا ہے کہ کس کھلاڑی کو سلیکٹ کرنا ہے۔ کراچی پر آئے ہوئے دورے میں میری شاہدآفریدی اور یونس خان سے ملاقات نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :