لاہور سمیت پنجاب بھر میں پانچویں روز بھی پٹرول نایاب، ملازمین ، طلباء خوار

ہفتہ 17 جنوری 2015 10:48

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پانچویں روز بھی پٹرول نایاب، ملازمین ، طلباء ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری2015ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پانچ ویں روز بھی پٹرول نایاب ہے ، پٹرول کی عدم دستیابی سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ، پریشان شہری دربدر خوار ہونے لگے ، پٹرول سٹیشنز پر جھگڑے معمول بن گئے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پانچ ویں روز بھی پٹرول کی قلت برقرار ہے ، بیشتر پٹرول سٹیشنز پر فروخت بند ہے کے بورڈ لگے ہیں ۔

پٹرول کی تلاش میں شہری دربدر مارے مارے پھر رہے ہیں ۔ پٹرول کی عدم فراہمی سے دفاتر جانے والے افراد اور سکولوں ، کالجوں کے طالبعلموں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ پٹرول نہ ملنے سے لوگوں کے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں جہاں پٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی طویل قطاریں لگی ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں چوتھے روز بھی پٹرول کی قلت برقرار ہے ۔

بیشتر پٹرول پمپس پر سیل بند کے بورڈ لگے ہیں ، پٹرول کی تلاش میں شہری مارے مارے پھر رہے ہیں جہاں پٹرول دستیاب ہے وہاں کئی گھنٹے تک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طویل قطاریں لگی رہیں ۔ پٹرول نہ ملنے کے باعث لاہور میں ایدھی ایمبولینس سروس کو بھی بند کرنا پڑ گیا ۔ دوسری جانب ریسکیو 1122 کی بھی صرف چار گاڑیاں آپریشنل ہیں ۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں پمپس پر پٹرول نہ ملنے پر شہریوں کے سٹاف سے تلخ کلامی اور جھگڑوں کے واقعات پیش آ رہے ہیں ۔ لوگوں کی جانب سے پولیس کو ون فائیو پر کالز کی جا رہی ہیں مگر پولیس نہ تو وہاں پہنچ رہی ہے اور اگر کسی پمپ پر موجود بھی ہے تو خاموش تماشائی بن گئی ۔

متعلقہ عنوان :