پشاور:تجاوزات کیخلاف آپریشن میں تین ہلاکتوں کا مقدمہ ایڈمنسٹریٹر کیخلاف درج

ہفتہ 17 جنوری 2015 10:55

پشاور:تجاوزات کیخلاف آپریشن میں تین ہلاکتوں کا مقدمہ ایڈمنسٹریٹر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری2015ء) پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہلاکتوں کا مقدمہ ایڈمنسٹریٹر پشاور سمیت چار افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ، تاجر آج گھنٹا گھر میں مظاہرہ بھی کریں گے۔ پشاور کے مصروف ترین علاقے گھنٹا گھر میں میونسپل کارپوریشن کے عملے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔ اس دوران تاجر احتجاج کرتے ہوئے کرین کے سامنے لیٹ گئے ۔

(جاری ہے)

حواس باختہ ڈرائیور نے کرین دکانداروں پر چڑھا دی جس سے تین افراد کی جان چلی گئی ۔ کرین کا ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا ۔ واقعے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ واقعے کا مقدمہ ایڈمنسٹریٹر پشاور سمیت چار افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سلیم خان ، ریاض اعوان اور شاہد اقبال کو بھی نامزد کیا گیا ہے ،دوسری طرف تاجروں نے آج گھنٹا گھر میں احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :