چار قومی کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 26 جنوری کو ملائیشیا روانہ ہوں گے

ہفتہ 17 جنوری 2015 11:02

چار قومی کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 26 جنوری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء)چار قومی کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 26 جنوری کو ملائیشیا روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے ترجمان سکندر میوکے مطابق ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ 28 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیاء میں کھیلی جائے گی جس میں چار کھلاڑی طیب اسلم ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ علی بخاری پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اور انہیں کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔