آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کا پہلا کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 17 جنوری 2015 11:04

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کا پہلا کل کھیلا ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹرائنگولر سیریز کا دوسرا میچ کل اتوار کو میلبورن میں کھیلا جائیگا۔ ٹرائنگولر سیریز میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سیریز کا تیسرا میچ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 20 جنوری کو برسبین میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 23 جنوری کو ہوبارٹ میں کھیلا جائیگا، پانچواں میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 26 جنوری کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا، سیریز کا چھٹا میچ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 30 جنوری کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ سیریز کا فائنل میچ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان یکم فروری کو پرتھ میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :